Thursday, 26 March 2020

عوام گھر میں ہمارے لئے اور ہم ہسپتال میں آپ کیلئے رہیں گے کے نعرے کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز نے عوامی مفاد عامہ مہم کا آغاز کردیا


مطیع اللہ کاکڑ
کوئٹہ میں نوول کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں جہاں طبی عملہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے خلاف اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہی طب کے شعبے سے وابستہ ینگ ڈاکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں اور خود عوام کی خدمت کیلئے میدان میں اتر گئے ، بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے میں نوول کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے علاؤہ دیگر بیماریاں بھی بلوچستان کی عوام کیلئے کسی وباء سے کم نہیں ہوتی جہاں انہیں طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے اسی صورت حال کو دیکھ کر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ''عوام گھر میں رہیں ہمارے لئے اور ہم ہسپتالوں میں رہیںگے ان کیلئے ''کے نعرے کے ساتھ نوول کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے صوبے کی عوام کیلئے عوامی مفاد عامہ مہم کاآغاز کردیا ہے جس کے تحت عوام گھر پر بیٹھے مختلف بیماریوں سے متعلق مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز سے ان بیماریوں اور کورونا وائرس سے متعلق آگاہی ،مشورے اور احتیاطی تدابیر ودیگر کیلئے ان کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں جس کی باقاعدہ سوشل میڈیا پر آگاہی مہم کے ساتھ رابطہ نمبرز اور دیگر تفصیلات بھی شیئر کردی گئی ہیں ،ان ڈاکٹرز میں ڈاکٹریاسر خان اچکزئی نیوروسرجن 03342427344،ڈاکٹرنیک بگٹی جنرل فزیشن 03337463324،ڈاکٹریاسر خوستی گیسٹرولوجسٹ03458322245، ڈاکٹرعدنان حمید چائلڈ سپیشلسٹ 03222229061،ڈاکٹر رحیم بابرمیگزلوفیشیل سرجن 03337802781، ڈاکٹرفضل کاکڑ کارڈیالوجسٹ 03337836217، ڈاکٹرعزیر مگسی ڈینٹل سرجن 03318060499،ڈاکٹرشکیل اشرف سکن سپیشلسٹ 03152175474سمیت مختلف شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز شامل ہیں جن کے موبائل نمبرز پر آپ انہیں اپنے مسئلے سے آگاہ اور اس سلسلے میں ان سے مشورہ اور دیگر خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی جانب سے عوام پر زوردیاگیاہے کہ ''عوام گھر میں رہیں ہمارے لئے اور ہم ہسپتالوں میں رہیںگے ان کیلئے ''کے نعرے پر عمل کریں کیونکہ عوام کا بھی فرض ہے کہ اپنے گھروں میں رہے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان   کی جانب سے صوبے کی غریب عوام کیلئے ٹیلی میڈیسن کیلئے بیشتر سپیشلٹیز کے ڈاکٹروں کے نمبرز کا اجرا کردیا گیا ہے،جس کا بنیادی مقصد صوبے کی عوام کو اپنے گھروں پر بیٹھے معمولی نوعیت کی بیماریوں اور حالیہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی،مشورے ،احتیاطی تدابیر اور تمام چھوٹی بیماریوں کا اسی وقت علاج لکھوانا ہے ،تاکہ صوبے کی غریب عوام کو موجودہ لاک ڈاون میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو- ہم اور آپ نے ملکر اس وبا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ 
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عوام کی خدمت کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ان کے علاؤہ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات اور مخیر حضرات کی جانب سے غریب و ضرورت مند لوگوں کی مدد ایک بہت بڑا کا خیر ہیں چونکہ نوول کورونا وائرس کی بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان میں آپس میں میل جول، ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے پھیلتا ہے جبکہ جو لوگ غریبوں کی مدد کرتے ہیں وہ اس چیز کا خیال رکھیں کہ ایک جگہ زیادہ بھیڑ نہ ہو تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ یہ کسی شخص کا نہیں بلکہ اس معاشرے کا حصہ رہنے والے ہر اس مرد، عورت، بچے بوڑھے جوان جس کا تعلق جس بھی شعبے سے ہوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

3 comments:

  1. بلکل سہی
    میرا کہنا بھی یہی ہے کہ خدا کے لیے اپنے اپنے گھروں میں رہیں اپنی اور دوسروں کی جان پر رحم کریں ۔ یہ ڈاکٹرز بھی کسی کی اولاد ہیں فیملی ہیں ان کے لیے اور مشکلات مت بڑھائیں ۔ stay at home stay lives

    ReplyDelete
  2. Excellent Matti well done
    Good work 👍

    ReplyDelete
  3. Excellent decision. Logon ko b tawan karna ho ga.weldon dr's.

    ReplyDelete

عوام گھر میں ہمارے لئے اور ہم ہسپتال میں آپ کیلئے رہیں گے کے نعرے کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز نے عوامی مفاد عامہ مہم کا آغاز کردیا

مطیع اللہ کاکڑ کوئٹہ میں نوول کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال  میں جہاں طبی عملہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل  سٹاف، نرسز کو...